sad poetry sms||Udas Urdu Shayari

admin

Such Ko Main Ne Maar Makaya Jhota Jashan Manane Main||Udas Urdu Shayari

Such Ko Main Ne Maar Makaya Jhota Jashan Manane Main||Udas Urdu Shayari

سچ کو میں نے مار مکایا جھوٹا جشن منانے میں

اتنا وقت تو لگ جاتا ہے لوگوں کو سمجھانے میں


اک مدت کے بعد ہی مجھ پر بھید کھلا تھا لفظوں کا

اک مدت کے بعد ہی واپس لوٹ گیا تہہ خانے میں


میں نے ہی توچاہ عرصہ تھا اس پر کھیتی باری کی 

ہم نے ہی آباد کیا ہے گھر اپنا  ویرانے میں


بہکی بہکی باتیں اک دن تم کو یاد دلائیں گی

جس دن مر جاؤں گا پیارے غم کا بوجھ اٹھانے میں


بدل بدل کر ایک ہی بات کو دہراتے رہتے ہیں ہم

تاکے تم پر ظاہر نہ ہو بات کوئی دہرانے میں


جتنی تم نے رات گئے تھے دیواروں سے باتیں کی

عیب تو ظاہر ہو جاتے ہیں اتنا شور مچانے میں


رکھ دیتے ہیں الماری میں چپکے سے تصویروں کو

اتنا وقت نہیں لگ سکتا واپس لوٹ کے آنے میں


ندیم ملک