Akhtar Usman poetry in urdu 2022

admin

Akhtar Usman poetry in urdu 2022

 

غوغا تھا کہ کچھ دیر میں لٹتا ہے مدینہ

آلِ شہِ لولاک ع سے چُھٹتا ہے مدینہ

یہ کس پہ زمیں تنگ ہے؟ گُھٹتا ہے مدینہ

گویا کہ مدینے ہی سے اُٹھتا ہے مدینہ


رخصت سے بری اور خبر کوئی نہیں تھی

محرومِ دُر اشک نظر کوئی نہیں تھی


رقصندہ جو طاؤس تھے سم بھول گئے تھے

آہو جو رمیدہ تھے وہ رم بھول گئے تھے

سب محتسباں کثرت و کم بھول گئے تھے

تحریر کے تیور ہی قلم بھول گئے تھے


منہ موڑ لیا آب سے مٹی کے گھڑوں نے

دم بھر کو زمیں چھوڑ دی پیڑوں کی جڑوں نے

اختر عثمان