مارخور پاکستان کا قومی جانور ہے مگر مارخور کا مطلب کیا ہے؟جانیں

admin

مارخور

 

ناظرین کرام پاکستان کا قومی جانور مارخور ہے ، یہ تو آپ کو معلوم ہوگا لیکن ہماری آج کل کی نوجوان نسل کے بہت کم افراد کو یہ بات معلوم ہوگی کہ لفظ مارخور کا لفظی مطلب کیا ہے ، اگر آپ کو معلوم نہیں تو یہ ہم آپ کو بتادیتے ہیں۔


پیارے دوستو ! بنیادی طورپر مارخور لفظ دو الفاظ کا مجموعہ ہے جن میں سے ایک لفظ فارسی اور دوسرا پشتو کا ہے ، لفظ مار کا مطلب ’سانپ‘ اور خور کا مطلب ’ کھانے والا‘ ہے ۔جس کا مطلب یہ بنا کہ سانپ کھانے والا ۔


سانپ کو انسان کا دشمن سمجھاجاتا ہے تو یوں سمجھیں کہ ’دشمن کو کھاجانے والا ‘۔  مارخور بنیادی طورپر جنگلی بکری کی سب سے بڑی قسم ہے ، جو زیادہ تر پاکستان کے شمالی علاقوں بالخصوص چترال اور ہنزہ کے علاقوں میں پائی جاتی ہے ۔