زیبرا کے جسم پر کالی سفید پٹیاں کیوں ہوتی ہیں، دلچسپ تحقیق

admin

زیبرا کے جسم پر کالی سفید پٹیاں کیوں ہوتی ہیں، دلچسپ تحقیق

 زیبرا کے جسم پر کالی سفید پٹیاں کیوں ہوتی ہیں، دلچسپ تحقیق

زیبرا کے جسم پر سیاہ و سفید دھاریوں کا سیکڑوں سالہ پرانا معمہ حل ہوگیا، ویسے تو یہ فلسفیانہ سوال لگتا ہے مگر سائنس نے اس کا بہت دلچسپ جواب دیا ہے۔


کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ زیبرا کی کھال کی رنگت سفید ہے اور پٹیوں کی سیاہ یا کھال سیاہ ہے اور پٹیاں سفید؟ آخر اس کی حقیقت کیا ہے؟

زیبرا کے جسم پر کالی سفید پٹیاں کیوں ہوتی ہیں، دلچسپ تحقیق

ارتقائی حیاتیات کے سب سے پرانے اِس سوال نے سائنس دانوں کو تب سے پریشان کیا ہوا ہے جب سے چارلس ڈاروِن اور الفریڈ رسل نے پہلی بار اِس پر اختلاف ظاہر کیا تھا لیکن بعد میں کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ دھاریاں ایسے کیموفلاج کا کام کرتی ہیں جس کے ذریعے سے بھاگتے ہوئے یہ دشمنوں سے محفوظ رہ سکیں۔


زیبرا کے جسم پر لکیروں کا مقصد سائنس نے بتا دیا

اس کے علاوہ اس کا ایک جواب یہ بھی ہے کہ زیبرا کی کھال کے نیچے جلد سیاہ ہوتی ہے مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ پٹیوں کی سیاہ یا سفید رنگت کا اس سے کچھ لینا دینا ہے۔


زیبرا کے زیادہ تر بال سفید ہوتے ہیں بشمول پیٹ اور ٹانگ کے اندرونی حصے میں، جہاں پٹیوں کا اختتام ہوتا نظر آتا ہے۔ اس سے عندیہ ملتا ہے کہ کھال کی رنگت سفید ہے جبکہ پٹیاں سیاہ، مگر لائیو سائنس کے مطابق یہ اس سوال کو دیکھنے کا غلط نظریہ ہے۔ اصل جواب میلانوسائٹس نامی خلیات میں چھپا ہوا ہے۔

زیبرا کے جسم پر کالی سفید پٹیاں کیوں ہوتی ہیں، دلچسپ تحقیق

یہ خلیات رنگت بنانے والے ہارمون میلانین کو بناتا ہے جو زیبرا اور تمام جانداروں کے بالوں اور جلد کی رنگت کا تعین کرتا ہے۔ جب زیبرا کی کھال اگتی ہے تو میلانوسائٹس جڑوں کو حکم دیتا ہے کہ بالوں کی رنگت ہلکی ہونی چاہیے یا گہری، یہ تعین جسم کے حصوں کی بنیاد پر کرتا ہے۔


یہ خلیات زیادہ میلانین والی سیاہ کھال کو تشکیل دیتا ہے جس سے زیبرا کا مخصوص پیٹرن ہماری آنکھوں کے سامنے آتا ہے۔ زیبرا کے سفید بالوں میں میلانین نہیں ہوتا اور میلانوسائٹس سے بنتے ہیں جو ٹرن آف ہوجاتا ہے۔


آسان الفاظ میں زیبرا کے اگنے والے بال قدرتی طور پر سیاہ ہوتے ہیں جو اس جانور کو سیاہ جلد کے ساتھ سفید پٹیاں فراہم کرتے ہیں۔ یہ تو زیبرا کی پٹیوں کے معمے کا ایک جواب ہے، سائنسدان اب تک نہیں جان سکے کہ یہ پٹیاں ہوتی کس لیےہیں۔

زیبرا کے جسم پر کالی سفید پٹیاں کیوں ہوتی ہیں، دلچسپ تحقیق

ایک عام خیال تو یہ ہے کہ اس سے زیبرا کو شکاریوں کو الجھن میں ڈالنے میں مدد ملتی ہے۔ ایک تحقیق میں بھی اس خیال کو سپورٹ کیا گیا تھا کہ یہ پٹیاں حشرات الارض کو دور رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہیں جبکہ اسٹائلش انداز اضافی بونس ہے۔