Broken heart urdu poetry|| Zubair khayali Best urdu poetry status

admin

Broken heart urdu poetry|| Zubair khayali Best urdu status

 غزل


تیرے بارے میں مسلسل سوچتا رہتا ہوں مَیں

نقش تیرا بام و دَر پر ڈھونڈتا رہتا ہوں مَیں


کِس قدر معیار اونچا زندگی کا ہوگیا

محوِ حیرت چاروں جانب دیکھتا رہتا ہوں مَیں


گوش بر آواز رہتا ہوں سرِ محفل ، مگر

عالمِ خلوت میں شب بھر بولتا رہتا ہوں مَیں


بے خبر تجھ سے نہیں ہوں گو کہ ہوں برہم ضرور

حال تیرا دوستوں سے پوچھتا رہتا ہوں مَیں


اِک سوا اِس کے نہیں ہے مشغلہ اپنا کوئی

ہر گھڑی شعروغزل سے کھیلتا رہتا ہوں مَیں


زندگی کے تلخ ساغر میں خیالی رات دن

حسبِ عادت رَس وفا کا گھولتا رہتا ہوں مَیں 


زبیر خیالی