شیطان کی چھ کمزوریاں ‎

admin

شیطان کی چھ کمزوریاں ‎

 شیطان کی چھ کمزوریاں ‎


ایک بار رسول کریم ؐ نے شیطان کو دیکھا کہ بہت کمزور و لاغر نظر آرہا تھا ۔ آپؐ نے اس سے پوچھا: تیرا یہ حال کیوں ہو گیا ہے ؟


شیطان نے کہا : اے رسول ؐاللہ:آپ کی امت کے چھ کاموں کے باعث پریشان ہوں ۔ مجھے ان کاموں کے دیکھنے کی طاقت نہیں اور میں ان کا متحمل نہیں ہوں ۔

آپ نے پوچھا وہ کونسے؟

شیطان نے کہا


ایک : جب ایک دوسرے سے ملاقات کرتے ہیں تو سلام کرتے ہیں ۔


دوسرا : ایک دوسرے سےملتے ہیں تو مصحافہ کرتے ہیں ۔


تین : ہر کام کا ارادہ کرنے سے قبل انشااللہ کہتے ہیں.


چار: گناہ ہو جائے تواستغفار کرتے ہیں ۔


پانچ : آپؐ کا نام سنتے ہیں صلوات پڑھتے ہیں ۔


چھ : ہر کام کی ابتدا میں بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کی تلاوت کرتے ہیں