10 strangest animals in the world||دنیا کے دس عجیب و غریب جانور

admin

دبیا کے دس عجیب و غریب جانور

 آپ نے دنیا کے خوبصورت ، پرکشش اور حیرت انگیز مناظر کو دیکھا ہی ہوگا مگر کیا کبھی ایسے جانوروں کو بھی دیکھا جو مضبوط سے مضبوط دل کے مالک افراد کو بھی ایک لمحے کےلئے کانپنے پر مجبور کردیں؟

یا اگر آپ کے خیال میں کوئی چیز آپ کو ڈرا نہیں سکتی تو ان جانوروں کو دیکھنے کے بعد ہوسکتا ہے خیال پر نظرثانی کرنا ہی پڑجائے۔


یہ ہیں سمندر کی گہرائیوں سے لے کر درختوں کی بلندیوں تک پائے جانے والے وہ خوفناک شکل کے جانور جن کی دہشت دنیا کے بیشتر افراد پر طاری رہتی ہے، چونکہ ان میں سے اکثر بہت زیادہ چھپ کر رہتے ہیں اس لیے ہوسکتا ہے کہ کبھی آپ کو انہیں دیکھنے کا موقع ہی نہ ملا ہو چاہے ان کے آس پاس ہی کیوں نہ رہ رہے ہوں 

ناظرین کرام ان جانوروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے

اسٹار نوز مول کا نام آتاہے

10 strangest animals in the world


اسٹار نوز مول(چھچھوندر( پاکستان میں تو چھچھوندریں کافی عام ہوتی ہیں مگر اسٹار نوز مول کی تو بات ہی الگ ہے چہرے کی جگہ عجیب سی ناک اور لمبے پنجے کسی کی بھی ریڑھ کی ہڈی میں سنسنی دوڑا سکتے ہیں تاہم یہ لگ بھگ نابینا ہوتی ہے اور درحقیقت زیادہ خطرناک بھی نہیں ہوتی

10 strangest animals in the world



ناظرین کرام ان جانوروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر گوبلن شارک آتا ہے

گوبلن شارک ویسے تو شارک کا نظارہ کسی بھی بہادر انسان کو بھی خوفزدہ کردیتا ہے مگر اس کی گوبلن نامی نسل کی مچھلی تو دیکھنے میں ہی اتنی خوفناک ہوتی ہے کہ کمزور دل حضرات کے لیے تو اسے دیکھنا ہی کافی بھاری پڑسکتا ہے تاہم اچھی بات یہ ہے کہ یہ سمندر میں بہت گہرائی میں پائی جاتی ہے اور سطح پر بہت کم ہی نظر آتی ہے

10 strangest animals in the world


ناظرین کرام ان جانوروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر گھڑیال مگر مچھ آتا ہے

گھڑیال مگرمچھوں کی نسل کا یہ جانور برصغیر میں عام پایا جاتا ہے اور اپنی نسل کے خشکی و پانی میں رہنے والے جانوروں میں سب سے لمبا ہوتا ہے مگر اس کی دہشت بڑھانے میں اس کا پتلا مگر لمبا منہ اور بلیڈ جیسے تیز دانت اہم کردار ادا کرتے ہیں

10 strangest animals in the world

ناظرین کرام ان جانوروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آئی آئی جانور آتا ہے

آئی آئی یہ نایاب ممالیہ جانور دیکھنے میں کسی اور ہی دنیا کی مخلوق لگتا ہے اور کسی کو بھی خوفزدہ کرسکتا ہے تاہم اچھی خبر یہ ہے کہ یہ صرف مڈغاسکر میں ہی پایا جاتا ہے

10 strangest animals in the world


ناظرین کرام ان جانوروں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر کوکونٹ کیکڑا آتا ہے

کوکونٹ کیکڑا یہ زمین پر پائے جانے والے دنیا کے سب سے عجیب کیکڑے ہوتے ہیں جو تین فٹ لمبے ہوسکتے ہیں، یہ مرغیوں اور بلیوں تک کو ہڑپ کرلیتے ہیں اور کوئی انسان ان کے دانتوں کی زد میں آجائے تو اسے بھی کافی عرصہ ہسپتال میں گزارنا پڑسکتا ہے

10 strangest animals in the world

ناظرین کرام ان جانوروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر لیمپرے بام آتا ہے

لیمپرے بام مچھلی سے مشابہ یہ انوکھی مچھلی دیکھنے میں تو خوفناک ہے ہی مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ خون چوسنے کی بھی عادی ہوتی ہے اور اگر کسی انسان سے چمٹ جائے تو اس کے لیے بہت تکلیف دہ ثابت ہوتی ہے

10 strangest animals in the world


ناظرین کرام ان جانوروں کی فہرست میں ساتویں نمبر پر ٹیوب نوز چمگاڈر آتا ہے

 چمگاڈر تو ویسے بھی کوئی زیادہ خوبصورت پرندہ نہیں مگر اس کی یہ نسل اپنی سرخ آنکھوں اور عجیب ناک کے امتزاج کے باعث بالکل ہی کسی دوسری دنیا کی مخلوق بنادیتی ہے

10 strangest animals in the world


ناظرین کرام ان جانوروں کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر ویمپائر ہرن آتا ہے

ویمپائر ہرن یہ انوکھا ہرن کسی ڈریکولا کی طرح دو دانت منہ سے باہر نکالے ہوئے ہوتا ہے اور دیکھنے میں کافی بھیانک لگتا ہے اور اہم بات یہ ہے کہ افغانستان میں پایا جاتا ہے

10 strangest animals in the world


ناظرین کرام ان جانوروں کی فہرست میں نویں نمبر پر گولائتھ برڈ ایٹر آتا ہے

گولائتھ برڈ ایٹر یہ عظیم الجثہ مکڑی یا ٹرنٹولا کیڑوں کو توچھوڑیں پرندوں اور چھوٹے جانوروں تک کو شکار کردیتی ہے اور کوئی انسان اسے دیکھ لے تو ایک لمحے کے لیے تو اس پر بھی تھرتھری سی طاری ہوجاتی ہے

10 strangest animals in the world

ناظرین کرام ان جانوروں کی فہرست میں دسویں نمبر پر ہیئری فروگ فش کا نام آتا ہے

 ذرا سوچے بالوں کا ایک گچھا آپ کی جانب لپک رہا ہو اور بار بار اس کا منہ بھی کھل رہا ہو تو کیسا محسوس کریں گے؟ یہ ہیئری فروگ فش بھی کچھ ایسی ہی ہے جس کو دیکھنا کوئی خوشگوار تجربہ ثابت نہیں ہوتا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے بھیس بدلنے کا ماسٹر بھی مانا جاتا ہے